Flashing News

University News and Events



 

 

     

    BZU Press Release

    Posted on: March 18, 2015 in Press Releases category



    بہائ الدین زکریایونیورسٹی ملتان الفلاح انسٹی ٹیوٹ آف بنکنگ و فنانس اور سٹیٹ بنک آف پاکستان و تعمیر مائریکرو فنانس بنک کے تعاون سے 25 مارچ بروز بدھ صبح 9-30 تا شام 5 بجے تک سیمینار منعقد ہوگا. سیمینار کا عنوان ’’ برانچ لیس اینڈایجنٹ بینکنگ‘‘ ہے. سیمینار کا مقصد جدید بنک کی سہولیات کو بنکوں ، اکائونٹ ہولڈرز اور دیگر شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے. سیمینار میں الفلاح انسٹی ٹیوٹ آف بنکنگ و فنانس کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر شوکت ملک ، چیف منیجر سٹیٹ بنک ملک محمد اشرف کھوکھر اور دیگر بنکوں اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے سینیئر افسران اظہار خیال کریں گے . سیمینار میں پاکستان میں کام کرنے والے تمام بنکس نہ صرف حصہ لیں گے بلکہ اپنے اپنے سٹال بھی لگائیں گے . سیمینار کے شرکائ میں جدید بنکنگ سے آگاہی بارے کتابچے اور تحائف تقسیم کیے جائیں گے . اس سلسلہ میں تمام بنکوں کو سٹال لگانے کے لیے سٹیٹ بنک نے پابند کردیا ہے. سیمینار کا اہتمام الفلاح انسٹی ٹیوٹ آف بنکنگ و فنانس کے طلبائ اور لیکچرار متبصر اویس کی نگرانی میں کیا جارہا ہے. سمینار میں میڈیا کے تمام نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے.


 
Top
  • Follows us our services
Website Maintained By: IT Center, Bahauddin Zakariya University, Multan (PAKISTAN) - itcenter@bzu.edu.pk
[Download IT Services Requisition Form] | Laptop Verification Form