Flashing News

University News and Events



 

 

     

    Summer Vacation - Notification

    Posted on: May 26, 2016 in Misc. News category



    بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی زیرصدارت یونیورسٹی کمیٹی روم میں اجلاس ہوا. اجلاس میں رجسٹرار، تمام تدریسی شعبہ جات کے سربراہان و ڈائریکٹرز نے شرکت کی. اجلاس میں حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق فیصلہ کیاگیا کہ بہا ء الدین زکریایونیورسٹی موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلہ میں آج بروز جمعہ مورخہ 27 مئی سے شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے 14 اگست تک بند رہے گی. تاہم اس دوران گرمی کی شدت کم ہونے پر Scheduled امتحانات کے لیے کسی بھی وقت طلباء طالبات کو بلایا جاسکتا ہے. مزید یہ کہ یونیورسٹی لائبریری، تدریسی شعبہ جات اور انتظامی دفاتر چھٹیوں کے دوران کھلے رہیں گے.

    بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود کنٹرولر امتحانات کے زیرانتظام درج ذیل امتحانات مقررہ کردہ شیڈول اور وقت کے مطابق جاری رہیں گے. (۱)بی کام حصہ اول و دوم سالانہ امتحان 2016 (۲) پریکٹیکلز بی اے / بی ایس سی سالانہ امتحانا 2016 (۳) ایم اے / ایم ایس سی، فرسٹ سمسٹر سیشن 2015-17 گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان (۴) بی ٹیک پاس دوسرا سالانہ امتحان 2014 .مزید معلو مات کے لیے کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر 061-9210079,061-9210114,0300-8730863 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے

    /


 
Top
  • Follows us our services
Website Maintained By: IT Center, Bahauddin Zakariya University, Multan (PAKISTAN) - itcenter@bzu.edu.pk
[Download IT Services Requisition Form] | Laptop Verification Form