Flashing News

University News and Events


     

    BZU Press Release

    Posted on: March 19, 2015 in Press Releases category



    خواجہ غلام فرید کا کلام انسانیت کے لیے امن و سلامتی کا ایسا پیغام دیتا ہے جس کی ہر دور ، ہر سوچ کے لوگوں  کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار بہائ الدین زکریایونیورسٹی ملتان سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علمدارحسین بخاری نے خواجہ غلام فرید کے کلام کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں  خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں  نے کہاکہ سرائیکی خطے میں  پورے ملک سے بہتر پرسکون سماجی اور سیاسی صورت حال کی بنیاد خواجہ غلام فرید کے اسی پیغام پر استوار ہے . ڈائریکٹر کالجز ملتان پروفیسر شمیم عارف قریشی نے کہاکہ خواجہ علام فرید کے کلام میں  سرائیکی خطے کے لوگوں  کو ان کی مخصوص پہنچان عطا کی. اس لیے اس خطے میں  بعد میں  چلنے والی سیاسی اور قومی تحریکوں  میں  خواجہ غلام فرید کے کلام کو بہت اہمیت ملی.سابق پرنسپل ولایت حسین کالج ڈاکٹر محمد حسین آزاد نے  خواجہ غلام فرید کی شاعری میں  تصوف کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہاکہ تصوف ہمیشہ سے انسانوں  میں  امن اور سلامتی کا پیامبر رہا ہے اور صوفی شاعر اس پیغام کو موثر انداز میں  پھیلانے میں  بنیادی کردار ادا کرتے رہے ہیں  . پروفیسر ڈاکٹر محمد امین نے کہا کہ صوفی کا عمل معاشرے میں  امن اور سلامتی کی ضمانت فراہم کرتا ہے اور خواجہ غلام فرید ایک باعمل صوفی تھے جن کی شاعری دنیا میں  امن قائم رکھنے کا سندیسہ ہے. پروفیسر خالد سعید نے کہاکہ خواجہ غلام فرید کی شاعری ہمارے خطے کی اجتماعی نفسیات کا اظہار ہے.  جس میں  محبت اور انسانی احترام بنیادی اہمیت رکھتا ہے. عبدالطیف بھٹی نے خواجہ غلام فرید کی شاعری کی موسیقانہ اہمیت اور اس کے اوزان پر گفت گو کی. میاں  نورالحق جھنڈیر نے کہاکہ خواجہ غلام فرید کے کلام کو عوام تک پہنچانے کے لیے مربوط کوشش کی ضرورت ہے . ڈاکٹر مقبول گیلانی، ڈاکٹر پروفیسر صائقہ امتیاز ، ڈاکٹر پروفیسر اکبر انجم ، محمد عارف ، نسیم اختر ، حافظ محمد فیاض ، عبدالباسط بھٹی ، رازش لیاقت پوری ، محمودمہے ، خواجہ طلحہ ، ساجد فہیم ، انعم ساجد ج اساتذہ اور طلبائ طالبات نے بھی اس موقعہ پراپنے خیالات کا اظہار کیا. 


 
Top
  • Follows us our services
Website Maintained By: IT Center, Bahauddin Zakariya University, Multan (PAKISTAN) - itcenter@bzu.edu.pk
[Download IT Services Requisition Form] | Laptop Verification Form