Flashing News

University News and Events


     

    BZU Press Release

    Posted on: March 25, 2015 in Press Releases category



     منشیات انسانی زندگی کے لیے ایک زہر کا درجہ رکھتی ہے اور عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ اس کی لت اوائل عمری سے پڑتی ہے.بہائ الدین زکریایونیورسٹی ملتان جیسے تعلیمی ادارے میں  اس موضوع پر منعقد ہونے والا سیمینار دراصل نوجوانوں  کے لیے ایک پیغام ہے کہ وہ اپنے مستقبل کو منشیات کی لعنت سے بچائیں  .ان خیالات کا اظہار بہائ الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ علقمہ نے اینٹی نارکوٹےکس کنٹرول ڈویژن وزارت داخلہ حکومت پاکستان اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرزکے اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا.انہوں  نے مزید کہاکہ مجموعی طور پر معاشرہ کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے آپ ﷺ کی زندگی میں  بہت سی بصیرت کی باتیں  موجود ہیں .انہوں  نے کہا کہ بچے کی پہلی درس گاہ ماں  کی گود ہے. طلبائ طالبات کے اندر یہ شعور بھی پیدا کرنا ضروری ہے تاکہ آنے والی نسلیں  بھی اس لعنت سے محفوظ رکھیں . ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ اقرار احمد نے کہاکہ منشیات سے بہت سے گھرانوں  کی تباہی ہورہی ہے اور بچوں  کی روزانہ کی سرگرمیوں  پر نظر رکھ کر اس بری لعنت سے چھٹکارا حاصل کیاجاسکتا ہے .تمباکو نوشی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے.ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے کہاکہ اس موضوع پر آپ سب لوگوں  کی تعاون کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک نیشنل کاز ہے .نشہ کرنے والے سے پورا علاقہ پورا ایک خاندان بری طرح ڈسٹرب ہوتا ہے.ڈی ایس اے ڈاکٹر محمد فاروق نے کہاکہ اس سیمینار سے جو مسیج آپ یہاں  سے لے کر جارہے ہیں  آپ اپنے دوستوں  میں  عزیزوں  میں  یہ میسج عام کریں  کہ معاشرے کی اس برائی کو روکنا ہے .اور ہمیں  اپنے بچوں  کے ساتھ ہر بات شیئر کرنی چاہیے .ڈاکٹر ممتاز کلیانی نے کہاکہ زکریایونیورسٹی اس طرح کے قومی نوعیت کے پروگرام باقاعدگی سے ہوتے ہیں اسلام آباد سے آئے ہوئے دوستوں  کو خوش آمدید کہتے ہیں  اور امید کرتے ہیں  کہ آئندہ بھی اس طرح کے اہم موضوعات پر پرو گرام تسلسل و تواتر سے جاری رکھیں  گے.سمینار میں  ڈاکٹر عبدالستار ملک ، ڈاکٹر سیمائ محمود ، ڈاکٹر علمدار حسین بخاری ، ڈاکٹر عمران شریف ، اور طلبائ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی.


 
Top
  • Follows us our services
Website Maintained By: IT Center, Bahauddin Zakariya University, Multan (PAKISTAN) - itcenter@bzu.edu.pk
[Download IT Services Requisition Form] | Laptop Verification Form