Flashing News

University News and Events


     

    Orientation Ceremony in respect of students of "So Called BZU Lahore Campus"

    Posted on: January 27, 2017 in Misc. News category



    بہاء الدین زکریایونیورسٹی ایک ایسی مثالی درس گاہ ہے جہاں سے نوجوان تعلیم حاصل کرکے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ممالک بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ․ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 15 ماہ میں جامعہ نے تعلیمی ، نصابی اور انتظامی حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے․تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان اعزاز ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز و چیئرمین شعبہ کمیونی کیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان نے کہاکہ لاہور سے منتقل ہونے والے تمام طلباء طالبات کو یونیورسٹی کی طرف سے بہترین ہاسٹلز اور سیکورٹی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں․ انہوں نے کہاکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی زیرسرپرستی لاہور کے طلباء طالبات کو ہر سہولت فراہم کی جائے گی․تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر سیماء محمود نے کہاکہ طلباء کی کلاسیں شروع ہوچکی ہیں اوریونیورسٹی کی طرف سے رہائشی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں ․تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز طاہر محمود نے بھی خطاب کیا․

     


 
Top
  • Follows us our services
Website Maintained By: IT Center, Bahauddin Zakariya University, Multan (PAKISTAN) - itcenter@bzu.edu.pk
[Download IT Services Requisition Form] | Laptop Verification Form